مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ملک بھر میں " ام الفساد" وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن "ردالفساد " کا اعلان کر دیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا مقصد بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا مقصد اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم کرنا اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ،سول آرمڈ فورسز حصہ لیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دہشت گردوں کے خاتمے کے آپریشن کا حصہ لیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس آپریشن کا طرۂ امتیاز ہوگا، پنجاب میں رینجرز کے بڑے پیمانے میں انسداد دہشت گردی آپریشنز بھی اس کا حصہ ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاری دہشت گردی میں صرف وہابی دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں جبکہ بریلوی ، شیعہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر سے کوئی واسطہ نہیں ہے مذکورہ فرقہ ہمیشہ وہابی دہشت گردوں کی جارحیت ،بربریت اور خودکش حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 22 فروری 2017 - 18:40
پاکستانی فوج نے ملک بھر میں " ام الفساد" وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن "ردالفساد " کا اعلان کر دیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا مقصد بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔