امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن اورنیویارک سمیت کئی امریکی ریا ستوں میں مظاہرے جاری ہیں مظاہرین نے ٹرمپ کو اپنا صدر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن اورنیویارک سمیت کئی امریکی ریا ستوں میں مظاہرے جاری ہیں مظاہرین نے ٹرمپ کو اپنا صدر ماننے سے انکار کردیا ہے۔ نیویارک میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب کولمبس سرکل پر مظاہرہ کیا ۔کل امریکہ میں وفاقی حکومت کی جانب سے چھٹی تھی کیونکہ اس دن کو "پریزیڈنٹ ڈے" کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم مظاہرین نے اسے "ناٹ مائی پریزیڈنٹ ڈے" کے طور پر منایا ۔
 نیویارک کے علاوہ لاس اینجلس، شکاگو ، اٹلانٹا اور واشنگٹن میں بھی صدر ٹرمپ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچارہی ہیں ۔