امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے،بد دیانت میڈیا سچ چھپا رہاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے،بد دیانت میڈیا سچ چھپا رہاہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی مہم میں کیے گئےتمام وعدے پورے کروں گا۔ فلوریڈا ریلی سے خطاب میں حکم نامہ معطل کرنے والے ججز کے فیصلےکا بھی مذاق اڑایا اورججز کے ریمارکس پڑھ کر صفحہ ہوا میں اڑادیا۔
فلوریڈا کے شہر ملبرن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے سب سے پہلے میڈیا کو نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ایک کے بعد ایک جھوٹی خبر پھیلارہا ہے، اس کا اپنا ایجنڈا ہےیہ امریکہ کا ایجنڈا نہیں، میڈیا سچ کو سامنےنہیں لانا چاہتا ہم اسے بےنقاب کرتے رہیں گے۔
امریکی صدر نےسفری پابندی سے متعلق عدالتی فیصلے کا تمسخراڑایا اور جج کے ریمارکس سے متعلق لکھا ہوا صفحہ پڑھ کرہوامیں اڑادیا۔