پاکستانی فوج نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف دوسرے دن بھی بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف دوسرے دن بھی بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے دوسرے روز بھی افغانستان کے علاقے رینا میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کسی دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ادھر افغان ایجنسی کے مطابق پاک فوج کی کارروائی پر افغان حکومت نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔

گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبراور مہمند ایجنسی کی سرحد پر افغان علاقے میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے کیمپوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جن کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار سے تھا جبکہ کارروائی میں کالعدم جماعت الاحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کے کیمپ سمیت دہشت گردوں کے 4 مزید ٹریننگ کیمپ بھی تباہ ہوگیا تھا۔