مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں ریڈ لائن مقرر کرنے سے متعلق رائٹرز کی خبر کوجھوٹا اور بےبنیاد قراردیدیا ہے۔ رائٹرز نے اپنی خبرمیں بیان کیا کہ حزب اللہ لبنان نے امیرکی صدر کے لئے ریڈ لائن مقرر کی ہیں ۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان پر حملے کی صورت میں خطے میں امریکی مفادات اور اسرائيل کے اسٹراٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ جمعرات کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو حزب اللہ لبنان اسرائيل کے ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2017 - 12:34
حزب اللہ لبنان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں ریڈ لائن مقرر کرنے سے متعلق رائٹرز کی خبر کوجھوٹا اور بےبنیاد قراردیدیا ہے۔