مہر خبررسان ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے سربراہ جیمز میٹس روس کے ساتھ فوجی تعلقات کے بارے میں محتاط رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فی الحال روس کے ساتھ فوجی تعاون کے لئے تیار نہیں ۔ اطلاعات کے مطابق برسلز میں نیٹو سمٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں جمیز میٹس کا کہنا تھا کہ 'فی الوقت ہم فوجی سطح پر روس سے شراکت کے لیے تیار نہیں تاہم سیاسی رہنما رابطہ کریں گے جبکہ آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں گے۔ اس سے قبل روسی وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے ماسکو میں اعلان کیا تھا کہ وہ 'پینٹاگون سے تعاون دوبارہ شروع کرنے پر رضامند دونوں ممالک کے رہنماؤں کے یہ تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے ساتھ میانہ رویہ رکھنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 فروری 2017 - 19:32
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے سربراہ جیمز میٹس روس کے ساتھ فوجی تعلقات کے بارے میں محتاط رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فی الحال روس کے ساتھ فوجی تعاون کے لئے تیار نہیں ۔