مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈی مسٹورا کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ظریف میونخ میں سکیورٹی کے 53 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق میونخ اجلاس میں 10 ممالک کے صدور ، امریکہ کے نائب صدر، 8 ممالک کے وزراء اعظم ، 30 ممالک کے وزراء خارجہ، 20 ممالک کے وزراء دفاع ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری کے علاوہ کئی بین الاقوامی اور علاقائی اداروں کے حکام شرکت کررہے ہیں یہ اجلاس جمعہ سے لیکر اتوار تک جاری رہےگا جس میں اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 17 فروری 2017 - 18:15
جرمنی کے شہر میونخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈی مسٹورا کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔