مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کےمطابق دھماکہ بغداد میں صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ میں ہوا۔صدر سٹی کی مرکزی شاہراہ پر ایک ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
دھماکےکی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔گذشتہ تین دنوں میں بغدادمیں ہونےوالا یہ تیسرا دھماکہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2017 - 22:20
عراق کے دارالحکومت بغداد میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔