پاکستان کے علاقہ سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں وہابی دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان ےک حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں وہابی دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 افراد کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزار کے احاطے میں سیکڑوں لوگ موجود تھے، دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے فوری بعد درگاہ میں مکمل طور پر دھواں پھیل گیا، دھماکے کے بعد مزار میں افراتفری مچ گئی ۔دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اور کمشنر حیدر آباد کو فون کرکے دھماکے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فوری واقعے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی میں بھی زور دار بم دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد فرقہ واریت پھیلانے کے لئے درگاہوں ، مسجدوں اور امامبارگاہوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں جبکہ شیعہ اور سنی دونوں اسلامی گروہ وہابی دہشت گردوں سے متنفر ہیں جنھیں سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے۔