اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر لاہور میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہر لاہور میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی ترجمان نے پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنےغیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدامات کے ذریعہ اپنے ناپاک عزائم تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے اور عوامی احتماعات میں دھماکے ان کی شکست اور بزدلی کی علامت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور جیسے واقعات وہابی دہشت گردوں خاتمہ میں سرعت کا باعث بنیں گے۔