پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور بم دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی فوجی آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ پنجاب میں بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور بم دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی فوجی آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ پنجاب میں بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں۔ عمران خان نے استفسار کیا کہ جب کراچی میں رینجرز آپریشن ہوسکتا ہے تو لاہور میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ اچھے اور برے طالبان کا فرق ختم کرنا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا کام صرف فوج اور رینجرز پر نہ چھوڑا جائے اس میں پولیس کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خفیہ معلومات اکھٹا کرنے کا کام بھی کرتی ہے اور علاقے میں بھی لوگوں کو جانتی ہے لہٰذا پولیس جتنی اچھی ہوگی اتنا ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ صحیح معنوں میں جیتنے کی امید ہوگی۔انہوں نے کہا کی خیبر پختونخوا میں جو پولیس ایکٹ منظور کیا گیا تحریک انصاف اسے پنجاب اور سندھ اسمبلی میں بھی پیش کرے گی تاکہ پولیس کو سیاست سے پاک کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس سدھرنے کے بجائے بگڑ رہی ہے، اسمبلیوں میں بل آنے کے بعد معلوم ہوگا کہ سندھ اور پنجاب کے ارکان اسمبلی کو واقعی عوام کی فکر ہے یا نہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں جو پنجابی طالبان کے نام سے معروف ہیں۔ پنجابی طالبان کو وہابی مدارس ، وہابی اداروں ، وہابی شخصیات اور وہابی تنظیموں کی بھر پور حمایت حاصل ہے جو صوبہ پنجاب میں پنجابی طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف ہیں۔