مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں میڈیکل اسٹورز، ادویات سازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ڈرگ ترمیمی ایکٹ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔جبکہ گورنر پنجاب نے ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں، ادویات ساز اداروں کے تقسیم کاروں اور میڈکل اسٹورز مالکان کے مطالبات کو یکسر مسترد کردیا ہے، اس حوالے سے چند روز قبل پنجاب اسمبلی میں منظور کئے گئے ڈرگ ایکٹ کے قانونی مسودے پر دستخط کردیئے ہیں۔ پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کےخلاف پنجاب بھر میں کیمسٹ ایسوسی ایشن، ڈرگ ایسوسی ایشن اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کی ہڑتال دوسرے روز جاری ہےجس کے باعث ہیں میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے ادویات نایاب ہوگئیں ہیں۔ میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے نئے قوانین ڈرگ ڈیلرز اور میڈیکل اسٹورمالکان کو حراساں کر نے کے مترادف ہیں لہذا یہ قوانین قابل قبول نہیں۔
اجراء کی تاریخ: 14 فروری 2017 - 11:54
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں میڈیکل اسٹورز، ادویات سازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ڈرگ ترمیمی ایکٹ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔جبکہ گورنر پنجاب نے ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل کی منظوری دے دی ہے۔