مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ جان مکین نے کہا ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت وہابی دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقلیتی فرقوں کے افراد کو نشناہ بنا رہی ہے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ایسا لکتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت بیرون ملک دہشت گردی کرنے والے وہابی دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں ایک پاکستانی دہشت گرد کو کالعدم کرنے کی تحریک آئی لیکن نواز شریف حکومت نے چین کی مددسے اس تحریک کوروک دیا۔
اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2017 - 20:25
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔