مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانے سے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کردی. اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے اسلحہ پروگرام میں مزید اضافے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے مطابق میزائل کو سولڈ فیول انجن کی مدد سے فائر کیا گیا، جبکہ یہ میزائل اگست 2016 میں تجربہ کیے گئے سب میرین لانچڈ بیلسٹک میزائل کی جدید قسم ہے۔ تجربے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے عہدیدار کے مطابق امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے اس معاملے پر فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز 12 فروری کو جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے مغربی علاقے سے صبح آٹھ بجے سے قبل لانچ کیا گیا جو 500 کلو میٹر تک سفر کرنے کے بعد بحیرہ جاپان میں گرا۔شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز ملاقات کی۔
اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2017 - 17:28
شمالی کوریا نے درمیانے سے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کردی.