مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےشمالی کوریا کے میزائل تجربے پر آج سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کے بعد امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا نے سلامتی کونسل سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو زمین سے زمین تک درمیانی اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاپان،جنوبی کوریا اور امریکہ نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی گئی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2017 - 12:43
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےشمالی کوریا کے میزائل تجربے پر آج سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔