پاکستان کے وزیر اعظم نواو شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون پر انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواو شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون پرانقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں انقلاب اسلامی کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں بہترین فرصت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ صدر روحانی نے مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت پش کرنے پر بھی پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کو برادر اور دوست ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان وزیر اعظم نے صدر روحانی کو علاقائي تعاون تنظيم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اکو تعاون تنظیم کی پیشرفت اور ترقی میں بنیادی اور اہم کردار ہے۔