مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوپیر کے دن امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی میزبانی کریں گے۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہوں کی ملاقات کے ایجنڈے میں تجارت اور پائپ لائن کے معاملے پر گفتگو شامل ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 10 فروری 2017 - 10:18
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوپیر کے دن امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی میزبانی کریں گے۔