امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے نئے سربراہ ترک حکام کے ساتھ شام کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میامی ہیرالڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے نئے سربراہ مائیک پیمپو  ترک حکام کے ساتھ شام کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔ امریکی سی آئی اے کے سربراہ اس سفر میں ترکی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور ترک صدر اردوغان سے شام اور عراق کے متعلق گفتگو اور مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی دنیا بھر میں وہابی دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرتی ہے اور انھیں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے اس سلسلے میں اسے ترکی، سعودی عرب، قطر اور امارات کی خفیہ ایجنسیاں  بھی تعاون فراہم کرتی ہیں۔