سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز نادان بادشاہ ملک سلمان نے یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کے خلاف اپنی جارحیت اور بربریت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز نادان بادشاہ ملک سلمان نے یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کے خلاف  اپنی جارحیت اور بربریت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ سمیت دس ملکوں کے ساتھ ملکر  یمن کے نہتےعوام کے خلاف گذشتہ دو سال سے جارحیت کا آغاز کررکھا ہے سعودی عرب نے یمنی عوام کے خلاف ہولناک جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے اب تک تیس ہزار سے زائد افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یمن جنگ میں سعودی عرب اپنے مذموم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے یمن کے شہروں پر مجرمانہ ہوائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ ہفتہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کردیا تھا جس میں 176 سعودی کرائے کے فوجی سوار تھے۔