مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان ورکنگ باونڈری پر ظفر وال سیکٹرمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر ظفر وال سیکٹر کے قریب صبح ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے ہندوستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے اور تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل ہندوستانی وزیر داخلہ نے کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو ہندوستان سے الگ نہین کرسکتی جبکہ ہندوستان میں ضم ہونے کے سلسلے میں پاکستان میں عوامی ریفرنڈم ہونا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 6 فروری 2017 - 10:58
ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان ورکنگ باونڈری پر ظفر وال سیکٹرمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔