امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر ویزے کی پابندی کے اقدام کے جواب میں ایران نے بھی امریکی ریسلنگ ٹیم کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر ویزے کی پابندی کے اقدام کے جواب میں ایران نے بھی امریکی ریسلنگ ٹیم کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے ایرانی شہریوں کے ویزوں پر پابندی کے ایگزیکٹیو آرڈر کے جواب میں ایران نے بھی امریکی ریسلنگ ٹیم کوفری سٹائل ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے ۔ ایران نے اس حوالے سے امریکی دباﺅ برداشت نہ کرنے اور ٹرمپ کے اقدامات کا فوری اور اسی شدت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔