یمن پر گذشتہ دو برس سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ہزاروں بے گناہ یمنی عرب شہید اور زخمی ہوگئے سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ ہوائی حملے میں 3 یمنی شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر گذشتہ دو برس سے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ہزاروں بے گناہ یمنی عرب شہید اور زخمی ہوگئے سعودی عرب کے تازہ  وحشیانہ ہوائی حملے میں 3 یمنی  شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے علاقہ آل حجلان میں بمبماری کرکے تین بےگناہ یمنی شہریون کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ ادھر صوبہ تعزی میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی رعب کے کرائے کے فوجیوں پر بھی کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔