ترکی کے شہر استنبول میں ایک مسلح شخص نے اسپتال میں فائرنگ کرکے اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کو یرغمال بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ اور النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ایک مسلح شخص نے اسپتال میں فائرنگ کرکے اسپتال کے عملے اور  ڈاکٹروں کو یرغمال بنالیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق مسلح حملہ آور ایک پولیس اہلکار ہے۔ اس خبر کے بارے میں مزید کوئی اطلاع نہیں ہے۔