امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی، جاپان اور چین پر ایک بارپھر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی، جاپان اور چین نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی، جاپان اور چین پر ایک بارپھر شدید  تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی، جاپان اور چین نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کی۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ جاپان، جرمنی اور چین کرنسی مارکیٹ میں گڑبڑ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کے بعد عالمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔