عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خونخوار جلاد " ابو سیاف " ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خونخوار جلاد  " ابو سیاف "  ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے موصل کے مغرب میں داعشی جلاد کو موصل کے مغرب میں واقع علاقہ  الدواسہ میں چاقو کے حملے میں ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابو سیاف  اب تک داعش مخالف 100 افراد کی گردنیں کاٹ چکا تھا ۔ عراق فورسز نے موصل کے مشرقی حصے کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور موصل کے  دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔