مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جان مارک ایرو ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل ( بروز پیر) تہران کا دورہ کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ فررانس کے وزير خارجہ دورہ تہران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تجارتی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کے وفد مین فرانس کی 60 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2017 - 15:56
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل ( بروز پیر) تہران کا دورہ کریں گے۔