مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ہوشیار رہیں۔ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران تھریسا مے نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتی ہیں کیونکہ دونوں ممالک مل کر دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو روسی صدر پوتین سے ہوشیار رہنے کی نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور امریکی عوام نے ٹرمپ کو منتخب کرکے تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے۔ برطانیہ بھی یورپی یونین سے نکل کر نئی شناخت بنارہا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ مل کر دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ لندن کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدے کرنا چاہتی ہے جو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔تھریسا مے نےکہا کہ غیر ضروری جنگوں کے باعث دنیا کو نقصان ہوا، مزید ناکام جنگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 جنوری 2017 - 12:31
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ہوشیار رہیں۔