مہر خبررساں ایجنسی نے فرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے مشرقی علاقہ کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے مکمل آزاد کرنے کی باقادہ تائید کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا کہ عراقی مسلح افواج نے موصل کے مشرقی حصہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی سرزمین پر کسی دوسرے ملک کا کوئی سپاہی نہیں لڑرہا ۔ عراقی فوج اور رضاکار دستے خونخواروہابی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2017 - 22:41
عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے مشرقی علاقہ کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے مکمل آزاد کرنے کی باقادہ تائید کردی ہے۔