ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے علاقے فتح گڑھ میں 2016 کی احتجاجی تحریک میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی اور گرفتاری کی کاروائی شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے علاقے فتح گڑھ میں 2016 کی احتجاجی تحریک میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی اور گرفتاری کی کاروائی شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی  فوج اور پولیس نے آدھی رات کے قریب فتح گڑھ کا محاصرہ کرلیا اور گھرگھر تلاشی شروع کردی، آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ علاقے میں 2 دن قبل بھی اسی طرح کا آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اس دوران ہندوستانی ی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ دریں اثنا صبح ضلع بارہ مولہ کے علاقے رفیع آباد میں نادی ہل کے مقام پر نقاب پوش افراد نے ایک امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا جن کو بعد میں اسپتال میں داخل کردیا گیا  ہے۔