مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئےہیں امریکہ کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ادھر ٹرمپ کے خلاف عوامی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے 45 ویں صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں تاہم بل کی حتمی منظوری سینیٹ دے گی۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کے اوبامہ کیئر بل میں ترمیم کے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی جاری ہیں، مظاہرین نے نیویارک اور واشنگٹن میں متعدد عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے اور سامان کو آگ لگانے کے ساتھ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی میں لاکھوں افراد اوبامہ کیئر بل کے ذریعے صحت کی سہولیات اور انشورنس حاصل کر رہے ہیں لیکن امریکہ کے نئے صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر بل کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 21 جنوری 2017 - 11:53
امریکہ کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ادھر ٹرمپ کے خلاف عوامی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔