امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکی صدرکی رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہاؤس میں اب تک آنے والے امریکی صدور کوئی نہ کو ئی پالتو جانور ضرور رکھتے رہے ہیں. تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ اپنے گھر میں پالتو جانور رکھنے کی کوئی تاریخ نہیں رکھتے۔ اور ابھی تک ٹرمپ یا ان کے خاند ان کی طرف سے وہائٹ ہاؤس میں کوئی پالتو جانور لانے یا اپنانے کا کوئی عندیہ نہیں ملاہے۔