مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے اور صوبہ نینوا کے شہر موصل کی مکمل آزادی نزدیک ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز اس وقت موصل کے شمال میں الغابات اور القصور علاقوں میں داعش کے خلاف نبرد آزما ہیں اور موصل کا تھوڑا سا حصہ داعش کے قبضہ میں رہ گیا ہے جسے عنقریب داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2017 - 20:20
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے اور صوبہ نینوا کے شہر موصل کی مکمل آزادی نزدیک ہے۔