امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے 2 روز قبل ایک اور اسکینڈل منظر عام پرآ گیا ہے اور ایک خاتون نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے 2 روز قبل ایک اور اسکینڈل منظر عام پرآ گیا ہے اور ایک خاتون نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  امریکی ٹی وی شو اپرنٹس میں شریک خاتون سمر زیر ووس نے ٹرمپ پرہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 2007 میں لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں ان کےساتھ زیادتی کی جبکہ ٹرمپ نے اس دعوے کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔ سمر کے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ان کے بیان کو جھوٹا کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔ انہوں نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں لیکن ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جھوٹے اور عورتوں کے دشمن ہیں۔