بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے ظلم و ستم کی انتہا ہوگئی ہےبحرینی حکومت نے سیاسی قیدیوں اور مخالفین کو پھانسی دینا شروع کردیا ہے بحرینی حکومت نے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیکر عالمی سطح پر اپنا مکروہ چہرہ نمایاں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے ظلم و ستم کی انتہا ہوگئی  ہےبحرینی حکومت نے سیاسی قیدیوں اور مخالفین کو پھانسی دینا شروع کردیا ہے بحرینی حکومت نے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیکر عالمی سطح پر اپنا مکروہ اور بھیانک چہرہ نمایاں کردیا ہے۔ بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اقوام متحدہ نے بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ورثاء کے اصرار پر بھی بحرینی حکومت نے شہید وں کی جنازوں کو ان کی تحویل میں نہیں دیا جو سب سے بڑا ظلم ہے ۔ بحرینی ذرائع کے مطابق بحرینی حکومت ملک کے حالات کو مزيد پیچيدہ کرنے کی ذمہ دار ہے۔بحرین میں انسانی حقوق کے اعلی اہلکار کے مطابق بحرینی حکومت نے تین جوانوں کو پھانسی دیکر مذاکرت کے تمام دروازے بند کردیئے ہیں۔بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی دیکر اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔بحرین کے تین شیعہ جوانوں کی پھانسی کے بعد بحرینی عوام نے وسیع پیمانے پرآل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف  احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی گروہوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ کے بہیمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بحرین میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ بحرینی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی عوام کے جمہوری  مطالبے کو کچلنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے بحرینی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی دہشت گردی قراردیا ہے۔ عراق، شام اور لبنان کی اسلامی تنظیموں نے بھی بحرینی حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بحرینی علماء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے ساتھ مذاکرات کے بجائے مقابلہ کا راستہ اختیار کیا ہے اور اس راہ میں بحرینی حکومت کی شکست اور شمشیر پر بحرینی عوام کے خون کی فتح یقینی ہے۔