اجراء کی تاریخ: 15 جنوری 2017 - 10:52

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملے میں سات یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے صوبہ تعز میں سعودی عرب کےتازہ ترین ہوائی حملے میں سات یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ تعز کے شہری علاقہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر مارچ 2015 میں جنگ مسلط کی اور اس وقت سے لیکر اب تک یمن کے بے گناہ اور نہتے  عربوں کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے سعودی عرب نے اب تک 10 ہزار سے زائد یمنی شہریوں کو شہید اور 30 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا ہے یمن کے  نہتے اور کمزور عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے لیکن یمنی عوام کی استقامت نے سعودی عرب کے تمام شوم نقشوں کو نقش بر آب کردیا ہے سعودی عرب اپنے طے شدہ جنگی اہداف میں سے کسی ہدف کو بھی حاصل نہیں کرسکا۔