عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے 4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے 4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراق کے الحویجہ علاقہ میں ایک ماں اس کی تین بیٹیوں اور اس کے 9 سالہ بچے کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ان افراد کو عام شہریوں کے سامنے آگ میں زندہ زندہ جلادیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ان افراد پر پہلے تیل چھڑکا اور پھر انھیں آگ لگا دی۔ داعش کے اس وحشیانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ خونخوار وہابی د ہشت گرد اس سے قبل بھی اس قسم کے  کئی بھیانک جرائم کا ارتکاب کرچکے ہیں۔