رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں صدر حسن روحانی اور اسپیکر لاریجانی ،اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی  جس میں صدر حسن روحانی اور اسپیکر لاریجانی ،اعلی سول اور  فوجی حکام کے علاوہ  عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عزا کا آغاز صبح 9 بجکر 30 منٹ پر ہوا جس کا سلسلہ 12 بجے تک جاری رہا مجلس عزا سے قبل قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو خراج عقیدت پیش کیا گيا ۔واضح رہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا اتوار کی شب 82 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا انھیں کل حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مبارک میں سپردخاک کردیا گيا۔