شمالی کوریا نے کسی بھی وقت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کسی بھی وقت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق بیلسٹک میزائل کے تجربے اور مقام کا تعین لیڈر کم چانگ اِن کریں گے۔ امریکی جارحانہ پالیسی اسلحے کی پیداوار کا سبب ہے۔ کم یونگ ان نے کہا تھا کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ادھر امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت، بیلسٹک میزائل پروگرام امریکہ کیلئے خطرہ ہیں۔ شمالی کوریا کا امریکہ یا اتحادیوں کی طرف داغا گیا میزائل مار گرائیں گے۔