مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے خطے میں مسلمانوں کے قتل عام میں سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کےساتھ غداری اور اسرائيل کے ساتھ دوستی نمایاں ہے۔ سعودی عرب خطے میں مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔ ایرانی ترجمان نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے وزير دفاع اور نائب ولیعہد کے حالیہ بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکی ایجنٹ ہے جس نے پورے خطے میں تباہی پھیلا رکھی ہے اور مایرکہ کی سرپرستی میں دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیتا اور پھر انھیں تباہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں پورے خطے کا امن و ثبات تباہ ہوگيا ہےلہذا سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اپنی رفتار میں اصلاح پیدا کرے اور خونخوار وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی اور حمایت ترک کردے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ مغربی ممالک کی رپورٹ میں متعدد بار اس بات کی طرف اشارہ کیا گيا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کے شہریوں کا ہاتھ ہے جنھیں سعودی عرب کے بعض اعلی حکام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی رفتار تبدیل کرکے خونخوار وہابی دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ سعودی عرب کے وحشیانہ ، بہیمانہ اور بھیانک جرائم کا سلسلہ شام۔ عراق، لیبیا اور یمن میں جاری ہے۔ سعودی عرب امیرکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جنوری 2017 - 23:28
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں مسلمانوں کے قتل عام میں سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کےساتھ غداری اور اسرائيل کے ساتھ دوستی نمایاں ہے۔ سعودی عرب خطے میں مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔