مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ 10جنوری کو اپنا آخری خطاب کریں گے۔ وہ 20جنوری کو وائٹ ہاوس سے رخصت ہوجائیں گے۔ اس سے قبل صدر اوبامہ اور خاتون اول مشیل اوبامہ کی جانب سے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس دعوت میں ہالی وڈ کے بڑے ناموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر اوبامہ اور مشیل اوبامہ کی جانب سے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ہالی ووڈ کے چند بڑے ناموں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وائٹ ہائوس کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے اس پارٹی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید یہ صدر اوبامہ کی جانب سے دی جانے والی آخری پارٹی ہو۔ اس طرح کی نجی پارٹیوں کے اخراجات صدر اوبامہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔
ادھر صدر اوبامہ 10جنوری کو اپنی الوداعی تقریر پیش کریں گے، جس میں وہ اپنے دور صدارت کے تجربات اور اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جنوری 2017 - 12:24
امریکی صدر باراک اوبامہ 10جنوری کو اپنا آخری خطاب کریں گے۔ وہ 20جنوری کو وائٹ ہاوس سے رخصت ہوجائیں گے۔