مہر خبررساں ایجنسی نے رعاق کی سرکاری خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم بنعلی ایلدریم عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراقی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق ترک وزیر اعظم عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی، عراقی صدرفواد معصوم اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترکی اس سے قبل عراق اور شام میں دہشت گردوں کی مدد کرتا رہا ہے اور عراق و شام میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام پیدا کرنے میں ترکی نے تخریبی کردار ادا کیا ہے لیکن ترکی میں فوجی بغاوت کے ترک حکام کی عقل ٹھکانے آگئی ہے لیکن اب بھی وہ متضاد پالیسی پر گامزن ہیں۔