عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن پر ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری جاں حق ہور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن پر ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری جاں حق ہور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقہ حیدان میں کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ وہ یمنی شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کے استعمال سے پرہیز کرے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب متعدد بار یمنی شہریوں پر کلسٹر بموں سے بمباری کرچکا ہے۔