مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو220 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ آسٹریلیا کا چارسو پینسٹھ رن کا پہاڑ جیسا ہدف پاکستان کے بلے بازوں کے لئے مشکل ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کے بالرز کے آگے پاکستانی بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئرکی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 315 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز بھی 241 پر ڈکلیئر کر کے 465 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا تینوں ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 جنوری 2017 - 11:23
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو220 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔