پاکستان کے شہر کراچي میں نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر حبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ تھانے پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جب کہ فائیو اسٹار چورنگی پر ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں راہگیر زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی کراچی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تھانے کی دیوار پر کریکر پھینکا جب کہ ملزمان نے فائیو اسٹار چورنگی پر ٹریفک اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی تاہم اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان میں سے ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے رومال لپیٹا ہوا تھا تاہم علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے پاکستان میں وہابی دہشت گرد سرگرم ہیں جو پاکستان کے امن کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔