مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف جنرل بیپن راوت عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پر ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر پہنچ گئے جہاں انھوں نے سکیورٹی کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل بیپن راوت عہدہ سنبھالنے کے بعد کشمیر کا پہلا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے ادھمپور میں قائم شمالی کمان کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سیکورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کو جائزہ لیا۔جنرل بیپن راوت کا فوج کے اعلی حکام نے استقبال کیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل دیوراج نے بریفنگ بھی دی ۔بھارتی آرمی چیف نے نگروٹہ میں قائم 16کور ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا اسکے علاوہ وہ اکھنور اور راجوری سیکٹر میں اگلے مورچوں پر بھی گئے ۔آرمی چیف نے اعلی سطحٰی اجلاس کے دوران کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال اور شمالی کمان کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔
اجراء کی تاریخ: 5 جنوری 2017 - 19:56
ہندوستانی آرمی چیف جنرل بیپن راوت عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پر ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر پہنچ گئے جہاں انھوں نے سکیورٹی کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔