مہر خبررساں ایجنسی نے حریت اور رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں عدالت کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور کم سے کم 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترک پولیس نے جوابی کارروائی میں دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تیسرے دہشت گرد کی تلاش جاری ہے ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عدالت کا ملازم بھی شمال ہے۔۔
ترکی کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکام کے مطابق ترکی کے ساحلی شہر ازمیر کی ایک عدالت کے باہر کار کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی میں سال نو کے جشن کے موقع پر بھی ایک نائٹ کلب میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 39 افراد کو ہلاک اور 69 افراد کو زخمی کردیا تھا۔