مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ترک وزير خارجہ چاووش اوغلو کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ ترکی کو زمینی حقائق اور ماسکو معاہدے کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور اسی کی روشنی میں اپنا مؤقف بیان کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی کے غیر تعمیراتی بیانات سے شام ميں امن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماسکو میں سہ فریقی معاہدے کے نفاذ پر عمل کی خواہاں ہے سہ فریقی مذاکرات میں ایران، ترکی اور روس شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ترکی کو اس سلسلے میں اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی کے غیر سنجیدہ اور غیر تعمیری اقدامات کی وجہ سے شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اور ترکی کو عراق اور شام کے عوام کے لئۓمزید مشکلات پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران ماضی کی طرح شام میں امن بحال کرنے کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھےگا۔