امریکہ کے شہرنیویارک میں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہرنیویارک میں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نیویارک کے فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عملہ اٹلانٹک ٹرمینل پر پہنچ گیا ہے۔ڈپٹی اسسٹنٹ چیف ڈان ڈونوگیو نے حادثے کے مقام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم 11 افراد کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 600 سے 700 کے درمیان مسافر سوار تھے۔