مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں ميں ترکی کے ہوائی حملوں میں 227 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ترکی کے ہوائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 35 عورتیں اور 68 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ داعش کے قبضہ میں ہیں اور ان علاقوں میں ہلاکتوں کے علاوہ سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ترکی اس سے قبل داعش کی حمایت کرتا رہا ہے لیکن اب وہ داعش کو شام اور عراق میں ہی گھیر کر ہلاک کرنا چاہتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 جنوری 2017 - 11:18
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں ميں ترکی کے ہوائی حملوں میں 227 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔