برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبرطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر برائے سکیورٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ داعش کے پاس ان حملوں کی صلاحیت موجود ہے جو اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں استعمال بھی کرچکی ہے ۔
سکیورٹی وزیر بین وولیس نے کہا کہ داعش کے ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ القاعدہ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے کیونکہ دہشت گرد تنظیم دوبارہ سر اٹھار ہی ہے ۔